33.97فیصد کامیابی ،گزشتہ کی بہ نسبت فیصد میں کمی ۔
وینکٹ رام ریڈی کاخطاب ۔
ورنگل 20؍جون (اعتماد نیوز)کاکتیہ یونیور سٹی ورنگل کے ڈگری ریگولر سالانہ
امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ورنگل ،کھمم ،عا دل آباد ضلع کے
حدود میں موجود ڈگری کالجس کے جاریہ سال ماہ مارچ اور اپریل میں منعقدہ
امتحانات کے نتائج کا کاکتیہ یونیورسٹی کے اڈیشنل اگزامینر پروفیسر نرسمہا
راؤ ، بی وینکٹ رام ریڈی نے جاری کیا ۔بی اے ،بی کام ،بی بی ایم ،بی ایس سی
میں پہلے ،دوسرے اور تیسرے سال کے تما م کیٹگیر ی میں 2,31,465طلباء میں
2,19,443افراد طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔گزشتہ سال
کامیابی کا فیصد
38.5فیصد رہا ۔ جبکہ اب کا فیصد 33.97ہے ۔اس موقع پر اگزامینر عہدیدار
ڈاکٹر کروسٹو فر ،ڈاکٹر ایسم نارائنا ،کیمپ آفیسر س ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹر
وینکیا ،ظہیر احمد ،موجود تھے ۔کے یو کے انچار ج وائس چانسلر ٹی چرنجییولو
نتائج سے متعلق سی ڈی کو جاری کیا ۔عہدیداروں نے بتایا کہ نتائج کو مختلف
ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے www.vidyavision.
com.,www.indiaresults.com.,www.examsect.comمیں دستیاب رکھا ہے ۔اس موقع
پروفیسر رنگا راؤ نے کہا کہ کے یو ڈگری امتحانات میں ناکام طلباء انساٹ
امتحان کے لیے اندرون 27تاریخ تک فیس ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ 7جولائی کو
امتحانات منعقد ہوگا ۔